Aser
ANNUAL STATUS OF EDUCATION REPORT
THE LARGEST CITIZEN LED HOUSEHOLD BASED INITIATIVE
WELCOME TO ASER PAKISTAN BLOG

This is a forum for our research fellows and associates, as well as researchers in affiliated organizations and other institutions, to share their ideas and initiate discussions on interesting and pertinent socioeconomic issues. We invite the readers to engage with the researchers through the blog and provide their comments, feedback and queries for constructive debates on the issues discussed.

GO BACK    
Mianwali
Posted By Muhammad Akram
ASERPAKISTAN

ہم کر سکتے ہیں اور ہم نے ہی کرنا ہے ۔

میانوالی میدانی اور پہاڑی علاقوں پر مشتمل پنجاب کا ایک پسماندہ ضلع ہے۔ میانوالی کے کالاباغ سے متصل پہاڑی سلسلہ میں واقع علاقہ ٹولہ بنگی خیل ہے جس کی سرحدیں صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع کوہاٹ سے ملتی ہیں ۔ ٹولہ بنگی خیل کم و بیش 20 دیہاتوں پر مشتمل ہے اور اس علاقہ میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ اس علاقہ کے لوگ پانی جیسی بنیادی سہولت سے بھی محروم ہیں ۔


اثر سروے 2016 میں اس علاقہ کا انتخاب کیا گیا۔ ہم بروز اتوار علی الصبح تقریبا 43 کلومیٹر کی مسافت طے کرتے ہوئے ٹولہ بنگی خیل کے اڈہ پر اترے ۔ مقامی لوگوں سے پوچھتے ہوئے ہم گاؤں کے اند پہنچے اور اپنے طے کردہ فارمولا کے مطابق چیئرمین ٹولہ بنگی خیل اقبال خٹک سے ملاقات کے لیے پتہ پوچھا ۔ ہمیں ایک شخص علاقہ کے چیئرمین کے پاس اس کے ڈیرہ پر لے گیا۔ وہاں پہنچتے ہی ہمارا خیر مقدم کیا گیا۔ ہم نے اپنا اور اثر سروے کا تعارف کرایا تو چیئرمین صاحب نہایت خوش ہوئے۔ انہوں نے اپنے علاقہ کی محرومیوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ دور دراز اور مشکل پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے یہاں ضلعی حکومت بھی زیادہ توجہ نہیں دیتی اسی لیے ہمارے ہاں تعلیم کا معیار نہایت ہی پست ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہاں کوئی ایک بھی مقامی استانی نہیں ہے کیونکہ یہاں تعلیمی سہولیات مکمل میسر نہیں اور ہماری بچیوں کو پڑھانے والی تمام تر خواتین اساتذہ میانوالی کے دور دراز علاقوں سے یہاں آتی ہیں۔ اثر سروے کے بارے میں مکمل جاننے کے بعد انہوں نے اس اقدام کو سراہا اور ہمیں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ان کا کہنا تھا کہ ایسے ہی سروے ہوتے رہنے چاہییں تا کہ حکومت کو پتہ چلے کہ ہمارے ہاں تعلیم کے کیا حالات ہیں اور ہمیں ان علاقوں میں تعلیم کی بہتری کے لیئے بہتر اور ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے چاہییں ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کی بہتری کے لیے ہم ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں اور چونکہ آپ کا سروے بھی تعلیم کی بہتری سے منسلک ہے لہذا ہم رضاکارانہ طور پر آپ کے ساتھ سارا دن بِتائیں گے اور گھر گھر جا کر لوگوں سے آپ کو ڈیٹا حاصل کرنے میں آپ کی مدد کریں گے تا کہ آپ کو کسی بھی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ یہ کہتے ہوئے وہ ہمارے ساتھ چل پڑے اور وعدہ کے مطابق انہوں نے گھر گھر جا کر ہمارے ساتھ ڈیٹا کولیکشن میں مدد کی اور ساتھ میں لوگوں کو تاکید کرتے رہے کہ چاہے بچہ ہو یا بچی سب کو تعلیم دلاؤ تا کہ وہ اچھے شہری بنتے ہوئے علاقہ کی محرومیوں کا ازالہ کریں۔ ان کا ہر خاندان کو یہی پیغام تھا کہ تعلیم سے ہی سب ممکن ہے اور یہ ہم کر سکتے ہیں کیونکہ ہم نے ہی کرنا ہے۔

ایسا جذبہ دیکھ کر ہم بہت خوش ہوئے ۔ ایک تو ہمیں کام میں مشکل پیش نہ آئی اور دوسرا ہم نے سوچا کہ واقعی اگر ایسے لوگ اس جذبے اور ولولہ کے ساتھ کام کرتے رہے تو وہ دن دور نہیں جب لوگ معیاری تعلیم کے لیے باہر نکلیں گے اور ہمارے ملک میں معیاری تعلیم ہر بچے / بچی کو میسر ہو گی۔


 
Disclaimer: The views expressed here are those of the authors and do not necessarily represent the views of ASER Pakistan.
 
GO BACK    
 
   
Contact Us
1/A, Canal Park, Gulberg II, Lahore, Pakistan
Tel: (+92) (42) 35711107-9
Email: info@aserpakistan.org
 

Engage with ASER
 
©  All Rights are Reserved to ASERPAKISTAN.ORG