Aser
ANNUAL STATUS OF EDUCATION REPORT
THE LARGEST CITIZEN LED HOUSEHOLD BASED INITIATIVE
ENGAGE WITH ASER
ASER Internship Opportunities | Volunteers
WELCOME TO ASER PAKISTAN BLOG

This is a forum for our research fellows and associates, as well as researchers in affiliated organizations and other institutions, to share their ideas and initiate discussions on interesting and pertinent socioeconomic issues. We invite the readers to engage with the researchers through the blog and provide their comments, feedback and queries for constructive debates on the issues discussed.

GO BACK    
Nankana Sahib (3)
Posted By Muhammad Yameen
ASERPAKISTAN

میرا نام محمد یامین ہے ادارہ یوتھ فار ڈیموکریسی اینڈ دویلپمنٹ کا ممبر ہوں اور گزشتہ 4 سال سے ’’اثر‘‘ سروے کا حصہ رہا ہوں جو پاکستان میں تعلیم کے معیار کو جانچنے کے لئے ادارۂ تعلیم و آگہی کے بینر تلے ہوتا ہے ضلع بھر میں 30 گاؤں کا سروے ہوا سروے دو دنوں میں مکمل ہوا، ہفتہ کے دن گاؤں کے سکولز کا سروے ہوا۔ اور اتوار کے دن گھروں کا سروے ہوا۔ میرے حصے میں گاؤں میس چک نمبر 286 رب تھا اتوار 19 مارچ کو ہم دو لوگ متعلقہ گاؤں پہنچے پلان کے مطابق کام ہورہا تھا۔ ہم ایک گلی میں داخل ہوئے اور بنائے ہوئے میپ کے مطابق ایک دروازے پر دستک دی ایک عورت نے دروازے کی اوٹ سے دیکھا اور کہا ’’کے مولوی صاحب ہم نے نئی دینا چندہ‘‘ میرا حلیہ مولوی ٹائپ ہے پہلی نظر میں میں کسی مسجد کا پیش امام لگتا ہوں، ہمت کرکے دوبارہ دستک دی عورت نے اس بار دروازہ کھول کر پوچھا جی صوفی صاحب؟؟؟ اسے آنے کا مقصد سمجھایا پھر اس نے ہمیں اندر بیٹھایا چائے پلائی ۔اور اپنے پہلے رویے پر معذرت بھی کی۔ پھر سارا محلہ اکٹھا ہوگیا بچے ہمارے ارد گرد ایسے جمع ہوئے جیسے مداری ہورہی ہو۔ ہم نے اپنے سیمپل کے مطابق پورے گاؤں کا سروے کیا۔

 
Disclaimer: The views expressed here are those of the authors and do not necessarily represent the views of ASER Pakistan.
 
Comments
   
Name: *
Email: *
Subject:
Your Message: *
GO BACK    
 
 
©  All Rights are Reserved to ASERPAKISTAN.ORG